ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کشمیر وادی میں درجہ حرارت صفر سے 13.6ڈگری نیچے

کشمیر وادی میں درجہ حرارت صفر سے 13.6ڈگری نیچے

Sat, 17 Dec 2016 22:11:43  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر،17دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) لداخ علاقے کے لیہہ اور وادی کے سرینگر شہر میں موسم سرما کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ہے۔درجہ حرارت کا گرنا جاری ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی اور ذخائر جم گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے یہاں بتایا کہ کل لیہہ میں موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو صفر سے 13.6ڈگری نیچے تھا جبکہ کل رات درجہ حرارت صفر سے 13.2ڈگری نیچے تھا۔سرینگر میں بھی موسم کا سب سے کم رات کا درجہ حرارت درج کیا گیا۔شہر رات کا درجہ حرارت صفر سے 4.5نیچے تھا جو پچھلی رات کو صفر سے 3.6ڈگری کم تھا۔افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے پہلگام کا درجہ حرارت صفر سے 7.3ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا جو 24گھنٹے پہلے صفر سے 6.2ڈگری نیچے تھا۔انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری نیچے تھا۔وادی کے دیگر اہم حصوں میں بھی درجہ حرارت صفر سے کئی ڈگری نیچے درج کیا گیا ہے۔درجہ حرارت صفر سے نیچے جانے کی وجہ سے وادی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے کیونکہ لائنوں میں پانی جم گیا ہے جبکہ کئی ذخائر کے کنارے بھی جم گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں ریاست میں موسم کے خشک رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے جس وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی آ سکتی ہے۔


Share: